گرفتار مبینہ خودکش حملہ آور خاتون کے معاملے میں پیشرفت

گرفتار مبینہ خودکش حملہ آور خاتون کے معاملے میں پیشرفت
فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبرپختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتار مبینہ دہشت گرد خاتون کے معاملے پیشرفت ہوئی ہے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا کے مطابق مبینہ خود کش حملہ آور خاتون وزیر ستان کی رہائشی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مبینہ خودکش خاتون کی سوشل میڈیا کے ذریعے ذہن سازی کی جارہی تھی، جس سے مقامی اور سرحد پار فتنہ خوارج ہینڈلرز کے درمیان رابطے بھی تھے۔

حکام کے مطابق خاتون نے اعترافی بیان میں بتایا کہ خودکش حملے کےلیے سامان اور ٹارگٹ خارجی کمانڈر عاصم نے فراہم کرنے تھے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتارخاتون سے پستول، کارتوس، موبائل فونز، ٹیبلٹ اورحملے میں استعمال ہونے والا سامان برآمد ہوا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں