متحدہ عرب امارات کا نیا قانون، ادویات کی قیمتوں میں کمی اور قلت پر قابو پانے کیلئے قانون سازی

متحدہ عرب امارات کا نیا قانون، ادویات کی قیمتوں میں کمی اور قلت پر قابو پانے کیلئے قانون سازی
متحدہ عرب امارات کا نیا قانون، ادویات کی قیمتوں میں کمی اور قلت پر قابو پانے کیلئے قانون سازی

دبئی (سبط عارف) متحدہ عرب امارات کا نیا قانون ، ادویات کی قیمتوں میں کمی اور قلت پر قابو پانے کیلئے قانون سازی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ادویات کی قیمتوں پر اجارہ داری روکنے کے لئے نیا نظام متعارف کرا دیا گیا ہے، جس سے طبی ماہرین کے مطابق دواؤں کی قیمتیں کم ہو سکتی ہیں اور قلت کے مسائل بھی کم ہوں گے۔ امارات ڈرگ اسٹیبلشمنٹ (EDE) کے اعلان کے تحت اب ہر دوا بنانے والی کمپنی کو کسی بھی میڈیکل پروڈکٹ کے لئے متحدہ عرب امارات میں ایک سے زائد مجاز ایجنٹ مقرر کرنا ہوں گے۔ اس اقدام کا مقصد مارکیٹ میں مقابلہ بڑھانا اور سپلائی کو مستحکم بنانا ہے۔ ماہرین کے مطابق جب کسی دوا کا صرف ایک ہی ڈسٹری بیوٹر ہوتا ہے تو وہ قیمت پر مکمل کنٹرول رکھتا ہے۔ مقابلہ نہ ہونے کی وجہ سے قیمتیں زیادہ رہتی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں