افغانستان دہشتگردوں کی آماج گاہ بنا ہوا ہے: اسپیکر قومی اسمبلی

افغانستان دہشتگردوں کی آماج گاہ بنا ہوا ہے: اسپیکر قومی اسمبلی
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق—فائل فوٹو
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق—فائل فوٹو

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے  افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے افغان جارحیت کے خلاف فوری اور مؤثر جوابی کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ایک بیان میں ایاز صادق نے علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان بھارت کی پراکسی بن چکا ہے اور خطے کے امن کو غیر مستحکم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان بھارت کی ایماء پر پاکستان کے خلاف دہشت گرد کارروائیاں کر رہا ہے، رات کی تاریکی میں پاکستانی چوکیوں پر حملے انتہائی شرمناک اور بزدلانہ فعل ہے۔

ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پاک افواج کسی بھی قسم جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، افغانستان دہشتگردوں کی آماج گاہ بنا ہوا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور مسائل کو بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے تحمل اور برداشت کو کوئی کمزوری نہ سمجھا جائے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں