نیب نے جو ریکوری کی وہ اربوں نہیں کھربوں میں ہے، اعظم نذیر تارڑ

نیب نے جو ریکوری کی وہ اربوں نہیں کھربوں میں ہے، اعظم نذیر تارڑ
اعظم نذیر تارڑ— فائل فوٹو
اعظم نذیر تارڑ— فائل فوٹو

وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نیب نے جو ریکوری کی وہ اربوں نہیں کھربوں میں ہے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ واگزار کی گئی اراضی مختلف لوگوں کے پاس تھی، نیب آزاد ادارہ ہے، اس میں بہتری حکومت نہیں لاتی اس کا اپنا میکنزم ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نیب نے اپنے میکنزم کے تحت بہتری لانی ہے، نیب کو غیر سیاسی بنایا گیا ہے، نیب کو ماضی میں سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے دور میں یہ بات کافی پیچھے ہوگئی، نیب کا اصل کام سرکاری پیسے کی ریکوری تھی، تو اس پر زیادہ توجہ دی گئی۔

اعظم نذیر تارڑ نے یہ بھی کہا کہ پلی بارگین میں ملزم کہتا ہے چیزیں واپس دیتا ہوں تو اسے سزا نہیں ہوتی ہے لیکن وہ نااہل ہو جاتا ہے، پلی بارگین میں چیزیں واپسی پر سزا تو نہیں ہوتی ہے لیکن ملزم نااہل ہو جاتا ہے، حکومت نیب کو ڈکٹیٹ نہیں کرتی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں