اسحاق ڈار کی وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی، آج روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینگے

اسحاق ڈار کی وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی، آج روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینگے
— تصویر بشکریہ اسحاق ڈار سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ اسحاق ڈار سوشل میڈیا

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کر لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر اللّٰہ کا شکر ادا کیا۔

انہوں نے لکھا کہ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، تحفظ اور خوش حالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، عوام کے درمیان اتحاد و ہم آہنگی اور آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کے لیے بھی اللّٰہ تعالیٰ کے حضور دستِ دعا بلند کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے لکھا ہے کہ اس موقع پر انہوں نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ افواجِ پاکستان کا حوصلہ ہمیشہ بلند اور انہیں اپنی حفاظت میں رکھے۔

ان کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان ملک کو درپیش خطرے کا مقابلہ کر رہی ہیں۔

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار آج مدینہ منورہ میں نمازِ جمعہ ادا کریں گے اور روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دیں گے۔

واضح رہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار او آئی سی ایگزیکٹیو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر گزشتہ روز سعودی عرب پہنچے تھے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں