شارع فیصل کھل گئی، ایم ٹی خان روڈ ٹریفک کیلئے بند

شارع فیصل کھل گئی، ایم ٹی خان روڈ ٹریفک کیلئے بند
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں حالات کے پیشِ نظر متعدد سڑکوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا، جبکہ شارع فیصل کے پاس سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شارع فیصل پر ایف ٹی سی کے پاس رکاوٹیں ہٹا کر ٹریک کھول دیا گیا، اس سے قبل شارعِ فیصل پر ایف ٹی سی سے جناح اسپتال موڑ تک جانے والا ٹریک ٹریفک کے لیے بند تھا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق نمائش چورنگی پر ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق ہے۔

ایف ٹی سی آنے والے ٹریفک کو گورا قبرستان سے یوٹرن کر کے صدر بھیجا جا رہا ہے۔

ادھر پی آئی ڈی سی چوک سے ایم ٹی خان روڈ جانے والا پل کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا۔

ایم ٹی خان روڈ پر سلطان آباد کے مقام پر بھی کنٹینرز رکھ کر سڑک بند کر دی گئی۔

 بوٹ بیسن سے مائی کولاچی بائی پاس جانے والا راستہ بھی کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ایم ٹی خان روڈ سے پی آئی ڈی سی روڈ اور مائی کلاچی روڈ ریلوے پھاٹک تک بند ہے۔

واضح رہے ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت کے مظاہرین نے کراچی میں امریکی قونصلیٹ جانے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں