افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کیخلاف مؤثر کارروائیاں جاری

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کیخلاف مؤثر کارروائیاں جاری
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

 افواجِ پاکستان کی افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کے جواب میں آپریشن غضب للحق کے تحت مؤثر اور فیصلہ کن کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے جلال آباد میں موجود ایمونیشن ڈپو اور ڈرون اسٹوریج سائٹ کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو مؤثر انداز میں نشانہ بنا رہی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے مطابق ہفتے کی صبح تک کی کارروائیوں میں 415 طالبان ہلاک جبکہ 580 زخمی ہوئے، ان کی 182 چیک پوسٹیں تباہ جبکہ 31 پر پاکستانی افواج نے قبضہ کرلیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں