گلگت شہر میں نافذ کرفیو رات 12 بجے اٹھا لیا گیا

گلگت شہر میں نافذ کرفیو رات 12 بجے اٹھا لیا گیا
تصویر بشکریہ اے پی
تصویر بشکریہ اے پی

گلگت شہر میں نافذ کرفیو گزشتہ رات 12 بجے اٹھا لیا گیا۔

حکومتی ترجمان کے مطابق سرکاری دفاتر اور بینک آج سے معمول کے مطابق کھلیں گے جبکہ سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 8 مارچ تک بند رہیں گے۔

ترجمان کے مطابق امن و امان کی صورتِ حال کے پیشِ نظر کسی بھی قسم کے جلوس، ریلیاں اور اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کے مطابق پی ایچ کیو اسپتال میں زیرِ علاج ایک اور زخمی بچہ جان کی بازی ہار گیا ہے، اس طرح اتوار کے روز رہبرِ اعلیٰ ایران آیت اللّٰہ خامنہ کی شہادت اور امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف گلگت اور اسکردو میں احتجاج کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہو گئی ہے جبکہ تصادم میں زخمی 11 افراد اب بھی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں