پاک فوج نے قندھار میں افغان طالبان کا بریگیڈ ہیڈکوارٹرز 205 کور تباہ کر دیا

پاک فوج نے قندھار میں افغان طالبان کا بریگیڈ ہیڈکوارٹرز 205 کور تباہ کر دیا
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

آپریشن غضب للحق کے تحت پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے قندھار میں افغان طالبان کا بریگیڈ ہیڈکوارٹرز 205 کور تباہ کر دیا۔

پاک فوج نے کارروائی میں افغان طالبان کے ایمونیشن ڈپوز کو بھی نشانہ بنایا۔

اس  سے قبل وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اب تک افغان طالبان رجیم کے 481 کارندے ہلاک، 226 چیک پوسٹیں تباہ اور 35 قبضے میں لے لی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ آپریشن غضب للحق میں افواجِ پاکستان کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔

پاکستان افغانستان کے اہم ترین بگرام ایئر بیس کو بھی کامیابی سے نشانہ بنا چکا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں