پاکستان کا کینیڈا و بھارت میں یورینیم فراہمی اور نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے تعاون پر اظہارِ تشویش

پاکستان کا کینیڈا و بھارت میں یورینیم فراہمی اور نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے تعاون پر اظہارِ تشویش
--فائل فوٹو
–فائل فوٹو

پاکستان نے کینیڈا اور بھارت کے درمیان یورینیم فراہمی اور نیوکلیئر ٹیکنالوجی تعاون پر تشویش کا اظہار کر دیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق یہ معاہدہ سول نیوکلیئر تعاون میں ایک اور ملک کے لیے مخصوص استثنیٰ ہے، بھارت کے 1974ء کے نیوکلیئر تجربے نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ کے قیام کی بنیاد رکھی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنی تمام سول نیوکلیئر تنصیبات کو آئی اے ای اے کی نگرانی میں نہیں رکھا اور کئی بھارتی نیوکلیئر تنصیبات اب بھی عالمی معائنہ کاروں کی نگرانی سے باہر ہیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کو ملنے والی بیرونی یورینیم سپلائی خطے میں اسٹریٹجک عدم توازن بڑھا سکتی ہے اور ایسے ذخائر کو عسکری مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی گنجائش دے سکتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ انتخابی استثنیٰ عالمی عدم پھیلاؤ کے نظام کی ساکھ کو کمزور کر سکتا ہے جبکہ سول نیوکلیئر تعاون غیر امتیازی و یکساں اصولوں کے تحت ہونا چاہیے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں