نیب کو سیاسی انجینئرنگ کیلئے استعمال کیا جاتا رہا، بیرسٹر گوہر

نیب کو سیاسی انجینئرنگ کیلئے استعمال کیا جاتا رہا، بیرسٹر گوہر
بیرسٹر گوہر : فوٹو فیس بک/ قومی اسمبلی
بیرسٹر گوہر : فوٹو فیس بک/ قومی اسمبلی 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ نیب کو سیاسی انجینئرنگ کیلئے استعمال کیا جاتا رہا، 50 کروڑ سے کم کرپشن الزامات کے کیسز کو نیب میں شامل نہ کیا گیا جو درست نہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیکشن 6 میں یہ ترمیم لا رہے ہیں جو 3 مرتبہ معاملہ سپریم کورٹ گیا، جب قتل میں دوسری اپیل نہیں تو اب آئینی عدالت میں دو اپیلیں کیسے ڈال رہے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ 5 تاریخ سے چیئرمین کی مدت ختم ہو رہی ہے، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر بیٹھ کر بات کر لیں اور نیا چیئرمین تعینات کریں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جب چیئرمین نیب کی تقرری وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کرتے ہیں تو توسیع بھی دونوں کو کرنی چاہیے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں