ملک میں فائر وال لگانے، پھر ختم کرنے پر سوالات اٹھ گئے

ملک میں فائر وال لگانے، پھر ختم کرنے پر سوالات اٹھ گئے
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں ملک میں فائر وال لگانے اور پھر اسے ختم کرنے سے متعلق سوالات اٹھ گئے۔ 

اجلاس کے دوران داوڑ خان کنڈی بولے کہ فائر وال لگانے اور پھر اسے ختم کرنے سے متعلق حقائق کیا ہیں؟ ایوان کو بتائے جائیں۔

وزیر آئی  ٹی شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ مجھے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا سوال بتایا گیا تو اس کا جواب دیا جائے۔ اگر فائر وال ختم کرنے کا سوال ہے تو الگ سے سوال پوچھیں تو جواب دے دیں گے۔

شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ 2018 کے بعد ٹیلی کام سیکٹر میں کام نہیں ہوا، اب جس طرح کام ہوا ہے سرمایہ کاری واپس آئے گی۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اپنی ڈیجیٹل باؤنڈری کو محفوظ بنانا ہے، 20 سال سے اس پر کام کر رہے ہیں۔

شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ مئی میں بھارت کے خلاف جنگ میں وار روم بنائے، جنگ کے دوران کوئی بھی پاکستانی ویب سائٹ ہیک نہیں ہوئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں