میٹرک بورڈ کراچی میں نئے گریڈ سسٹم کا نفاذ، پاسنگ مارکس 33 سے بڑھا کر 40 کردیے گئے

میٹرک بورڈ کراچی میں نئے گریڈ سسٹم کا نفاذ، پاسنگ مارکس 33 سے بڑھا کر 40 کردیے گئے
میٹرک بورڈ کراچی میں نئے گریڈ سسٹم کا نفاذ، پاسنگ مارکس 33 سے بڑھا کر 40 کردیے گئے

میٹرک بورڈ کراچی میں نئے گریڈ سسٹم کا نفاذ کر دیا گیا۔ نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت پاسنگ مارکس کا تناسب 33 سے بڑھا کر 40 کر دیا گیا۔ 

میٹرک بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق 100 نمبر کے پرچے کے پاسنگ مارکس 33 سے بڑھاکر 40 جبکہ 75 نمبرز کے پرچے کے پاسنگ مارکس 25 سے بڑھاکر 30 کر دیے گئے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق 45 نمبرز کے پریکٹیکل کے پاسنگ مارکس 15 سے بڑھا کر 18 کر دیے گئے۔ 

اعلامیہ کے مطابق نہم جماعت کے لئے نئے گریدنگ سسٹم کا نفاذ کردیا گیا، دہم جماعت کےلئے نئے گریڈنگ سسٹم کا نفاذ 2027 سے کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں