کیلیفورنیا میں پاکستانی نژاد سابق کونسل رکن کو ووٹر دھوکہ دہی پر تین سال قید

کیلیفورنیا میں پاکستانی نژاد سابق کونسل رکن کو ووٹر دھوکہ دہی پر تین سال قید
کیلیفورنیا میں پاکستانی نژاد سابق کونسل رکن کو ووٹر دھوکہ دہی پر تین سال قید

کراچی (نیوز ڈیسک) کیلیفورنیا میں پاکستانی نژاد سابق کونسل رکن کو ووٹر دھوکہ دہی پر تین سال قید، لوڈی سٹی کونسل کے سابق رکن شاکر خان پر ستر سے زائد جعلی ووٹر اندراج کرانے کا الزام ثابت ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لوڈی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد سابق سٹی کونسل رکن شاکر خان کو ووٹر دھوکہ دہی کے جرم میں تین سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ استغاثہ کے مطابق انہوں نے ستر سے زائد جعلی ووٹر اندراج فارم جمع کرائے اور انتخابی فہرستوں میں رد و بدل کی کوشش کی۔ یہ معاملہ اس وقت قومی توجہ کا مرکز بنا جب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر موجود ایک قدامت پسند اکاؤنٹ نے اس بارے میں تازہ اطلاع دی، جس کے بعد انتخابی شفافیت پر شدید بحث چھڑ گئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں