پنجاب میں ورک فرام ہوم اور آن لائن کلاسز کی تجویز دے دی گئی

پنجاب میں ورک فرام ہوم اور آن لائن کلاسز کی تجویز دے دی گئی
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

محکمہ توانائی پنجاب نے توانائی کی بچت کے لیے تجاویز حکومت کو پیش کردیں، جس میں سرکاری اجلاس آن لائن اور ورک فرام ہوم کے ساتھ جامعات اور کالجز میں آن لائن کلاسز لینے کی تجاویز بھی دی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکولز اور اکیڈمیز میں ہائبرڈ نظام متعارف کروانے کی سفارش کی گئی، عوامی ٹرانسپورٹ کے استعمال کو بڑھانے اور اورنج لائن، میٹرو بس سروس کے اوقات بڑھانے کی تجویز دی گئی۔

صوبے بھر میں رات 10 بجے کے بعد اسٹریٹ لائٹس متبادل موڈ پر چلانے کی سفارش کی گئی، ہائی انٹینسٹی ایل ای ڈیز، بل بورڈز اور نیون سائنز بند کرنے کی تجویز کے ساتھ عمارتوں کی سجاوٹی لائٹس بند کرکے توانائی کی بچت کی سفارش کی گئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں