وزیراعظم نے سادگی و بچت پر مبنی لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کردی

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے ملکی معیشت پر منفی اثرات پڑنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے سادگی و بچت پر مبنی لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حالیہ عالمی تناظر میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اس کے خطے پر ممکنہ معاشی اثرات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
شہباز شریف نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں قابلِ عمل تجاویز پیش کی جائیں، جن میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عوام پر بوجھ کم سے کم پڑے اور عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی جائے۔
اجلاس کے دوران وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ حالیہ کشیدگی کے باعث بین الاقوامی سطح پر معاشی دباؤ میں اضافہ ہوا ہے، جس کے اثرات مختلف ممالک کی معیشتوں پر پڑ رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم کو اس حوالے سے قائم فعال کمیٹی کی جانب سے جاری کام پر بھی بریفنگ دی گئی۔




