برطانیہ کا ویزا لگانے کی آڑ میں فراڈ کا کیس، ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

برطانیہ کا ویزا لگانے کی آڑ میں فراڈ کا کیس، ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
برطانیہ کا ویزا لگانے کی آڑ میں فراڈ کا کیس، ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

برطانیہ کا ویزا لگانے کی آڑ میں 88 لاکھ کے فراڈ کیس کے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کردی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ویزا فراڈ کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کے کیس میں ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 9 مارچ تک کی توسیع کردی گئی۔

ملزم احمد ندیم کو جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد کی عدالت میں پیش کیا گیا، ایف آئی اے تفتیشی افسر نے ملزم کے 13 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم 3 مختلف بینک اکاؤنٹس آپریٹ کررہا تھا، ملزم نے بتایا کہ ان میں سے ایک بینک اکاؤنٹ والد آپریٹ کر رہے تھے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ ملزم کے ایک بینک اکاؤنٹ میں 60 لاکھ روپے موصول ہوئے تھے جبکہ ملزم کے مطابق اس کا والد گریڈ 19 کا سابق سرکاری ملازم ہے۔

ملزم پر برطانیہ کے ویزا لگانے کی آڑ میں 88 لاکھ روپے کے فراڈ اور انسانی اسمگلنگ کرنے کا الزام ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں