تھائی لینڈ، ایئر انڈیا کے طیارے نے رن وے کو اکھاڑ کر رکھ دیا
کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ایئر انڈیا ایکسپریس کے طیارے کی تھائی لینڈ کے فوکٹ ایئرپورٹ پر غیر متوازن اور ہارڈ لینڈنگ لینڈنگ نوزیر اکھڑ گئے اور طیارے لینڈنگ گیئر سے رن وے کئی سو فٹ تک اکھڑ گیا ایئرپورٹ کے واحد رن وے کی بندش سات گھنٹے تک بندش سے 20 پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس پر لینڈ کرائی گئی جبکہ فلائٹ اپریشن درہم برہم ہو گیا جو رات گئے تک سنبھل نہ سکا تھا۔ حالیہ مہینوں میں ایئر انڈیا کے حادثات اور فوکٹ کی تازہ ترین واقعہ کے بعد ایئر لائن کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی اور سیکورٹی خدشات جنم لے رہے ہیں۔ حکام کے مطابق بھارت کے حیدرآباد ایئرپورٹ سے فوکٹ پہنچی ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز IX938 لینڈنگ کے دوران بوئنگ 737 میکس 8 طیارے لے نوز ویل رن وے سے ٹکرانے کے باعث دونوں پہیے نکل گئے۔ لینڈنگ گیئر سے رن وے کئی سو میٹر تک خراب ہوا۔
Load/Hide Comments




