امریکی، اسرائیلی اور ایرانی تصادم ، سائبر محاذ پر بھی ایک دوسرے پر حملے

امریکی، اسرائیلی اور ایرانی تصادم ، سائبر محاذ پر بھی ایک دوسرے پر حملے
امریکی، اسرائیلی اور ایرانی تصادم ، سائبر محاذ پر بھی ایک دوسرے پر حملے

پیرس (اے ایف پی) امریکی، اسرائیلی اور ایرانی تصادم ، سائبر محاذ پر بھی ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیے جارہے ہیں۔ ایرانی گروپ ہندلا کا 50ہزار ای میلز ہیک کرنے کا دعویٰ ،امریکی کمپنیز اور اسرائیلی ادارے نشانہ بنے۔ اسرائیلی نیشنل سائبر ڈائریکٹوریٹ نے سیکیورٹی کیمروں کو ہیک کرکے خامنہ ای کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔ ایران کی جانب سے مبینہ سائبر حملوں نے امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے دوران ڈیجیٹل محاذ کو شدید متاثر کیا ہے۔ فرینچ کمپنی اورنج سائبر ڈیفنس کے ماہر پیرایو ایمیئوٹ کے مطابق پرو ایرانی گروپ ہندلا نے حال ہی میں اسرائیلی محقق کی50 ہزار ای میلز ہیک کیں، جبکہ امریکی کمپنیز بھی نشانہ بنی ہیں۔ امریکی سائبر سکیورٹی کمپنی پالو آلٹو نیٹ ورکس کے یونٹ 42 نے وارننگ دی کہ وائپر حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جن میں ہیکرز ہدف کے کمپیوٹر سے ڈیٹا مٹا سکتے ہیں۔ اسرائیل کی نیشنل سائبر ڈائریکٹوریٹ نے سیکیورٹی کیمروں کے جاسوسی مقاصد کے لیے ہیک ہونے کی خبریں بھی جاری کی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں