بھارتی الیکشن کمیشن نے اسمبلی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

بھارتی الیکشن کمیشن نے اسمبلی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا
بھارتی الیکشن کمیشن نے اسمبلی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی الیکشن کمیشن نے ملک کے چار صوبوں اور ایک مرکزی زیرِ انتظام علاقے میں اسمبلی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق آسام میں پولنگ 9 اپریل کو ہوگی۔ تامل ناڈو میں ووٹنگ 23اپریل کو ہوگی۔ مغربی بنگال میں انتخابات دو مرحلوں میں ہوں گے۔ پہلا مرحلہ 23 اپریل جبکہ دوسرا مرحلہ 29 اپریل کو ہوگا۔کیرالا میں پولنگ 9اپریل کو ہوگی جبکہ پڈوچیری میں پولنگ 9 اپریل کو ہوگی۔ ان تمام ریاستوں میں انتخابی نتائج کا اعلان 4 مئی کو کیاجائے گا۔ اسمبلی انتخابات کے اعلان کے فورا بعد ان ریاستوں میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ مودی کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور مودی کی پالیسیوں کے باعث بی جے پی کو سخت مقابلہ کرنا پڑسکتا ہے۔ آسام میں اس وقت بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت میں حکومت قائم ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں