لندن؛ حکومتی پابندی کے باوجود سینکڑوں افراد کی فلسطین نواز مارچ میں شرکت
لندن (اے ایف پی) لندن؛ حکومتی پابندی کے باوجود سینکڑوں افراد کی فلسطین نواز مارچ میں شرکت، پولیس کا کہنا ہے کہ بارہ 12 افراد کو گرفتار کر لیا؛ ریلی میں مبینہ طور پر لگائے گئے اسرائیل مخالف نعروں کی تحقیقات جا ری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں اتوار کے روز سینکڑوں افراد ایک فلسطین نواز مارچ کے لیے سڑکوں پر نکل آئے، جس پر حکومت نے پابندی عائد کر رکھی تھی۔ حکومت کی جانب سے یہ پابندی پولیس کے اس بیان کے بعد لگائی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اس مارچ کا اہتمام ایک ایسے گروپ نے کیا ہے جو ’’ایرانی حکومت کا حامی‘‘ ہے۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے 12 افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور ریلی میں مبینہ طور پر لگائے گئے اسرائیل مخالف نعروں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ وزیر داخلہ شبانہ محمود نے اس ہفتے کے اوائل میں کہا تھا کہ انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے تناظر میں ’’عوامی نظم و ضبط میں سنگین خلل‘‘ کو روکنے کے لیے اس پابندی پر اتفاق کیا ہے۔




