دنیا بھر میں اسلامو فوبک بیان بازی معمول بن رہی ہے، سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم

دنیا بھر میں اسلامو فوبک بیان بازی معمول بن رہی ہے، سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم
دنیا بھر میں اسلامو فوبک بیان بازی معمول بن رہی ہے، سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم

جدہ (شاہد نعیم)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طٰہٰ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سیاسی محاذ پر اسلامو فوبک بیان بازی کو معمول بنایا جا رہا ہے،اسلامو فوبیا کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مسلم مخالف واقعات میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے اور نئی ٹیکنالوجیز، AI سے تیار کردہ مواد اور ڈیجیٹل ڈس انفارمیشن اور نفرت پھیلانے کیلئے ہتھیار کے طور پر استعمال ہورہاہے۔ اسلامو فوبیا پر او آئی سی کی گزشتہ رپورٹیں ان پریشان کن حقائق کی گواہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں یاد دلاتاہے کہ اسلامو فوبیا کے خلاف جنگ انسانی حقوق، مذہبی آزادی کے تحفظ اور سب کیلئے امن اور رواداری کے کلچر کے فروغ کے وسیع عزم سے الگ نہیں ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں