پوپ لیو کی امریکا، اسرائیل، ایران سے فوری جنگ بندی کی اپیل

پوپ لیو کی امریکا، اسرائیل، ایران سے فوری جنگ بندی کی اپیل
پوپ لیو کی امریکا، اسرائیل، ایران سے فوری جنگ بندی کی اپیل

ویٹی کن سٹی ( نیوز ڈیسک)پوپ لیو نے امریکا، اسرائیل، ایران سے فوری جنگ بندی کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق ویٹی کن سٹی میں اتوار کی عبادت کے بعدکیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو چہارم نے خطاب کرتے ہوئے کہا مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور امریکا، اسرائیل اور ایران سے فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں جاری تنازع کے باعث عام شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں اور گزشتہ دو ہفتوں کے دوران جنگ کے تباہ کن اثرات واضح طور پر سامنے آئے ہیں۔پوپ لیو نے کہا کہ اس تنازع کے نتیجے میں ہزاروں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھروں سے بے دخل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے ان خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا جنہوں نے حملوں میں اپنے پیاروں کو کھو دیا، اور ان متاثرہ علاقوں کے لیے دعا کی جہاں اسکولوں، اسپتالوں اور رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے زور دیا کہ تشدد کبھی بھی دیرپا امن، انصاف یا استحکام کا ذریعہ نہیں بن سکتا۔ ان کے مطابق مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنانا ہی واحد مؤثر طریقہ ہے اور فریقین کو فوری طور پر بات چیت کا آغاز کرنا چاہیے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں