ایران سے معاہدہ قریب تھا، مگر حملہ پہلے کردیا گیا: برطانوی مشیر

ایران سے معاہدہ قریب تھا، مگر حملہ پہلے کردیا گیا: برطانوی مشیر
ایران سے معاہدہ قریب تھا، مگر حملہ پہلے کردیا گیا: برطانوی مشیر

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانوی مشیر کا کہنا ہے کہ ایران امریکہ مذاکرات میں معاہدہ قریب تھا، مگر حملہ پہلے کر دیا گیا، جوناتھن پاول کی جنیوا مذاکرات میں شرکت، ایران کی حیران کن پیشکش، جنگ بآسانی ٹل سکتی تھی۔ گارڈین کے مطابق ایران نے یورینیم ختم کرنے، سخت عالمی نگرانی قبول کرنے جوہری پابندیوں سمیت کئی رعایتیں دینے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔ برطانوی قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن پاول نے جنیوا میں ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے اہم مذاکرات میں شرکت کے بعد یہ رائے دی کہ ایران کا جوہری پروگرام سے متعلق پیشکش غیر متوقع اور اتنی اہم تھی کہ جنگ سے بچا جا سکتا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں