امریکی ڈائریکٹر قومی انٹیلی جنس کا پاکستان کے میزائل پروگرام سے متعلق بیان مسترد

امریکی ڈائریکٹر قومی انٹیلی جنس کا پاکستان کے میزائل پروگرام سے متعلق بیان مسترد
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پاکستان نے امریکی ڈائریکٹر قومی انٹیلی جنس کے پاکستان کے میزائل پروگرام سے متعلق بیان کو یکسر مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تذویراتی صلاحیتیں مکمل طور پر دفاعی نوعیت کی حامل ہیں، جس کا مقصد قومی خود مختاری کا تحفظ ہے، پاکستان کا میزائل پروگرام خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کیلئے ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا میزائل پروگرام کسی جارحانہ عزائم کا حصہ نہیں، پاکستان کا میزائل پروگرام بین البراعظمی حدِ مار سے کہیں کم ہے، پاکستان کا میزائل پروگرام قابلِ اعتبار کم از کم دفاعی صلاحیت کے اصول پر قائم ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی 12 ہزار کلو میٹر سے زائد رینج میزائل صلاحیتیں علاقائی سلامتی سے بڑھ کر تشویش کا باعث ہیں، پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی احترام، عدم امتیاز اور حقائق پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے،  جنوبی ایشیا میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے متوازن اور ذمہ دارانہ رویہ ضروری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں