وزیراعظم اور ترک صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد کا تبادلہ

وزیراعظم اور ترک صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد کا تبادلہ
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس موقع پر وزیراعظم اور ترک صدر کے درمیان عید کی مبارکباد کا تبادلہ ہوا۔ 

اسلام آباد سے جاری سرکاری اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امتِ مسلمہ کے لیے امن، اتحاد اور خوشحالی کی دعا کی، وزیراعظم نے خطے میں کشیدگی بالخصوص ترکیہ پر میزائل حملوں کی مذمت کا اعادہ بھی کیا۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم ان مشکل حالات میں ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ 

اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کشیدگی کا حل مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم نے پاک افغان عارضی جنگ بندی سے متعلق ترکیہ کے کردار کا اعتراف کیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی مفاد اور علاقائی تعاون کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں