نوجوان کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ، 70 لاکھ لوٹ لیے

نوجوان کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ، 70 لاکھ لوٹ لیے
علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

سپر ہائی وے کراچی پر نجی سوسائٹی کے قریب سے نوجوان کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی واردات ہوئی ہے۔ 

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) آصف بلوچ کے مطابق ملزمان نے نوجوان سے ڈیجیٹل کرنسی اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کروائی، ملزمان نے نوجوان سے موبائل فون، گھڑی اور پستول بھی چھین لیا۔ 

ایس ایس پی آصف بلوچ نے کہا کہ نوجوان کے اکاؤنٹ میں 4600 امریکی ڈالر تھے، دوستوں سے مزید پیسے منگوائے گئے، ملزمان نے 13 ہزار امریکی ڈالر ڈیجیٹل کرنسی میں تبدیل کروا کر اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کروائے۔ 

آصف بلوچ کے مطابق گڈاپ تھانے میں اغوا اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ واقعے کی تفتیش اینٹی وائلنٹ کرائم سیل منتقل کر دی گئی ہے۔ 

ایس ایس پی اے وی ایل سی نے مزید کہا کہ ملزمان نوجوان کو کئی گھنٹے اپنے ساتھ گھماتے رہے۔اے ٹی ایم سے بھی پیسے نکلوائے گئے، مجموعی طور پر تقریباً 70 لاکھ روپے مالیت کی واردات ہوئی ہے، ملزمان نے لوٹ مار کے بعد نوجوان کو چھوڑ دیا۔ 

ایس ایس پی آصف بلوچ کے مطابق واقعے کے بعد سے نوجوان کی طبیعت خراب ہے، بہتر ہونے پر باقاعدہ بیان لیا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں