پاکستان امریکا کی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس کو بھرپور جواب دے، ایئر مارشل (ر) ارشد ملک

پاکستان امریکا کی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس کو بھرپور جواب دے، ایئر مارشل (ر) ارشد ملک

ایئر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس کو بھرپور جواب دے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے ایئر مارشل (ر) ارشد ملک نے کہا کہ امریکا کی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلیجنس تلسی گبارڈ کی پاکستان کے میزائل سسٹم کے حوالے سے بیان پر پاکستان کو سفارتی سطح پر اسکا بھر پور جواب دینا چاہیے اور یہ بتانا چاہیے کہ پاکستان ایک ذمہ دار نیوکلیئر اسٹیٹ ہے۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا کہ پاکستان اس وقت جنگ رکوانے کی بہترین پوزیشن میں ہے کیونکہ مسلم دنیا میں قیادت کا فقدان ہے، پاکستان کے پاس بہترین موقع ہے کہ پاکستان جنگ رکوانے کے لیے آگے آئے۔

یاد رہے کہ امریکا کی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس تلسی گبارڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل پروگرام میں ممکنہ طور پر ایسے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بھی شامل ہو سکتے ہیں جن کی رینج امریکا تک ہو۔

امریکی سینیٹ کمیٹی میں سماعت کے دوران تلسی گبارڈ نے کہا کہ روس، چین، شمالی کوریا، ایران اور پاکستان جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے والے جدید میزائلوں پر تحقیق کر رہے ہیں، جو امریکا کو اپنی زد میں لے سکتے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں