فرانسیسی شپنگ کمپنی کا آئندہ ہفتہ سے زمینی راستوں پر فیول سرچارج کا اعلان
پیرس (نیوز ڈیسک) فرانسیسی شپنگ کمپنی کا آئندہ ہفتہ سے زمینی راستوں پر فیول سرچارج کا اعلان ،کمپنی کا کہنا ہے کہ ایندھن کی بڑھتی قیمتیں کنٹینرز کی ترسیل کیلئے استعمال ہونیوالے ذرائع نقل و حمل کو متاثر کررہی ہیں۔ فرانسیسی شپنگ کمپنی CMA CGM نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے زمینی راستوں پر فیول سرچارج متعارف کرائے گی، کیونکہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتیں کنٹینرز کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والے تمام ذرائع نقل و حمل کو متاثر کر رہی ہیں۔دنیا کی تیسری بڑی کنٹینر شپنگ لائن CMA CGM اس سے قبل بھی مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر سمندری ٹرانسپورٹ پر فیول سرچارج کا اعلان کر چکی ہے۔
Load/Hide Comments




