افغان طالبان کا آپریشن معطلی کی خلاف ورزی کا دعویٰ مضحکہ خیز قرار

افغان طالبان کا آپریشن معطلی کی خلاف ورزی کا دعویٰ مضحکہ خیز قرار
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کی وزارت اطلاعات نے افغان طالبان کے ترجمان کا آپریشن غضب للحق کی عارضی معطلی کی خلاف ورزی کا دعویٰ مضحکہ خیز قرار دیدیا۔

وزارت اطلاعات نے خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد کارروائیوں اور سرحد پار سےحملوں کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی، حقیقت یہ ہے کہ افغان رجیم کے دعوے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔

وزارت اطلاعات نے واضح کیا کہ افغان طالبان کی جانب سے پروپیگنڈے کا مقصد دہشت گردی کی کارروائیوں کا جواز پیدا کرنا ہے، پروپیگنڈا شاید طالبان رجیم کے اندر موجود مخالفین کی طرف سے بھی شروع کیا جاسکتا ہے۔

وزارت اطلاعات نے واضح کیا کہ پاکستان واضح کرچکا ہے کہ کسی بھی کارروائی پر عارضی وقفہ ختم ہوجائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں