غزہ میں ملبے کے درمیان عید کی روایات برقرار، مشکلات کے باوجودخواتین کی بیکنگ

غزہ میں ملبے کے درمیان عید کی روایات برقرار، مشکلات کے باوجودخواتین کی بیکنگ
غزہ میں ملبے کے درمیان عید کی روایات برقرار، مشکلات کے باوجودخواتین کی بیکنگ

کراچی (نیوز ڈیسک)غزہ میں ملبے کے درمیان عید کی روایات برقرار، مشکلات کے باوجود خواتین کی بیکنگ ،سرحدی بندشوں سے اشیائے خورونوش کی قیمتیں دگنی ہوگئیں،گیس کی قلت، لکڑی جلا کر بیکنگ پر مجبور خاندان ،جنگ کے دوران عید کی روایات زندہ رکھنے کی کوشش ،بے گھری اور غربت کے باوجود مٹھائیوں کی طلب برقرارہے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں شدید قلت، مہنگائی اور تباہی کے باوجود عیدالفطر کی روایات کو زندہ رکھنے کی کوششیں جاری ہیں، جہاں 60 سالہ سمیرا تومان اپنے جزوی طور پر تباہ گھر میں بیٹیوں کے ساتھ مل کر روایتی مٹھائیاں تیار کر رہی ہیں؛ گیس کی عدم دستیابی کے باعث وہ لکڑی کے چولہے استعمال کرنے پر مجبور ہیں اور ایندھن کے لیے تباہ شدہ گھروں سے ملنے والا فرنیچر جلا رہی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں