مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا ثالثی کردار قابل ستائش ہے: چینی سفیر

چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا ثالثی کردار قابل ستائش ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین طاقت کی بجائے بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل کا حامی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں چین یکطرفہ اقدامات اور طاقت کی سیاست کیخلاف ہے۔
جیانگ زی ڈونگ کا کہنا تھا کہ چین بین الاقوامی قانون کو ملکی قانون کے تابع کرنے کی مخالفت کرتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ غیر فوجی اہداف پر حملہ نہیں ہونا چاہیے اور بحری راستوں کی سلامتی میں خلل نہیں پڑنا چاہیے۔
چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین کی ثالثی کی کوششیں تنازع کے حل تک جاری رہیں گی۔
Load/Hide Comments




