پونے 3 سال کسی کو جیل میں رکھ کر کہتے ہیں ڈیل ہو رہی ہے، علیمہ خان

پونے 3 سال کسی کو جیل میں رکھ کر کہتے ہیں ڈیل ہو رہی ہے، علیمہ خان
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ پونے 3 سال کسی کو جیل میں رکھ کر کہتے ہیں ڈیل ہو رہی ہے۔

نورین نیازی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ عید گزر گئی لیکن ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔ ملاقات جیل مینوئل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کاحق ہے، بانی کی آنکھ کے تیسرے پروسیجر کا سوشل میڈیا سے پتا چلا۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ ہمیں کیا پتا کیا علاج ہورہا ہے، ہمارے ڈاکٹرز کو بتائیں گے تو پتا چلے گا، ذاتی معالجین کو معائنہ بھی نہیں کرنے دے رہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پونے 3 سال کسی کو جیل میں رکھ کر کہتے ہیں ڈیل ہورہی ہے۔

نورین نیازی نے یہ بھی کہا کہ ڈیل انہوں نے کی تھی، جن کے اثاثے باہر تھے، جنہوں نے چوری کی تھی، بانی پی ٹی آئی بے گناہ قید ہیں، ان پر ظلم ہورہا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں