نیپرا کے ویلنگ آکشن سے متعلق فیصلے پر اویس لغاری کا بیان

نیپرا کے ویلنگ آکشن سے متعلق فیصلے پر اویس لغاری کا بیان
نیپرا کے ویلنگ آکشن سے متعلق فیصلے پر اویس لغاری کا بیان

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے ویلنگ آکشن کے فیصلے پر بیان دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویلنگ آکشن کے اقدام سے سنگل بائر ماڈل سے مسابقتی بجلی مارکیٹ کی جانب منتقلی شروع ہوگی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ شفاف، مسابقتی، مارکیٹ بیسڈ پاور سسٹم حکومتی بڑی اصلاحات میں شامل ہے، بجلی کی خریداری شفاف اور خودکار مسابقتی نیلامی کے ذریعے ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ مسابقتی مارکیٹ آپریشنز اعلان اصلاحات کی منصوبہ بندی سے عملی نفاذ کی جانب اہم پیشرفت ہے، پاور سیکٹر میں شفافیت، بہتر گورننس اور سرمایہ کاری کے فروغ میں مدد ملے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں