روس نے ایران کے بوشہر جوہری پلانٹ سے مزید 163 افراد کا عملہ نکال لیا
ماسکو( نیوز ڈیسک)روس نے ایران کے بو شہر جوہری پاور پلانٹ سے روسی عملے کے مزید 163 ارکان کو نکال لیا ہے۔ یہ انخلا فروری 2026ء کے آخر میں شروع ہونے والی فوجی کشیدگی کے بعد سے عملے کا تیسرا بڑا انخلا ہے۔ انخلا ایران اور اسرائیل،امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی اور بوشہر جوہری پلانٹ کے کمپاؤنڈ میں مبینہ میزائل،پروجیکٹائل (projectile) گرنے کے واقعات کے بعد سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے کیا گیا ۔ روسی سرکاری جوہری ادارے روس ایٹم (Rosatom) کے سربراہ الیکسی لیخاچیوف نے بتایا کہ 163 افراد کو نکال لیا گیا ہے جب کہ اب بھی تقریباً 300 روسی ماہرین پلانٹ پر موجود ہیں۔
Load/Hide Comments




