عدم شواہد پر اہلیہ سمیت 5 ملزمان بری

عدم شواہد پر اہلیہ سمیت 5 ملزمان بری
علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی نے سندھ بار کونسل کے سابق سیکریٹری عرفان مہر کے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدم شواہد کی بنا پر مقتول کی اہلیہ اور برادر نسبتی سمیت 5 ملزمان کو بری کر دیا۔ 

عدالت نے ریمارکس دیے کہ پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی، شک کا فائدہ دیتے ہوئے تمام ملزمان کو بری کیا جاتا ہے۔ 

عدالت نے مزید کہا کہ کیس کی ناقص تفتیش کے باعث ملزمان کو بری کیا جاتا ہے۔ 

پولیس کے مطابق عرفان مہر کو یکم دسمبر 2021 کو گلستان جوہر کے علاقے میں قتل کیا گیا۔ قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں شارعِ فیصل تھانے میں درج کرایا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں