بھارتی عدالتیں کشمیریوں کیخلاف مذموم مقاصد کیلئے استعمال ہو رہی ہیں، امیر مقام

بھارتی عدالتیں کشمیریوں کیخلاف مذموم مقاصد کیلئے استعمال ہو رہی ہیں، امیر مقام
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر امیر مقام(فائل فوٹو)۔
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر امیر مقام(فائل فوٹو)۔ 

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر امیر مقام نے کہا کہ بھارتی عدالتیں کشمیریوں کے خلاف مذموم مقاصد کے لیے استعمال ہو رہی ہیں۔ 

کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ کشمیری رہنماؤں کو جھوٹے مقدمات میں سزائیں دی جا رہی ہیں، بھارتی درندگی کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی کم نہیں ہوا۔ 

انھوں نے کہا کہ بھارتی عدالتوں نے آسیہ اندرابی کو عمر قید کی سزا سنائی۔ جبکہ فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو 30، 30 کی سزا سنائی گئی۔ 

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر نے کہا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے اس فیصلے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ایسے فیصلوں کومسترد کرتے ہیں، اس سے نظر آ رہا ہے کہ بھارتی عدالتیں آزاد نہیں ہیں۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ آسیہ اندرابی کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں صرف انھوں نے آزادی اور حق کی بات کی ہے، بھارت کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ہے۔ 

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کئی دہائیوں سے ظلم و بربریت کر رہا ہے، یہ بھارت کی خام خیالی ہے کہ وہ کشمیریوں کی آواز کو دبا دیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ ان خواتین کو کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کرنے کی پاداش میں یہ سزا سنائی گئی۔ 

امیر مقام نے کہا کہ بھارت کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ان سزاؤں کے ذریعہ وہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کی تحریک کو ختم نہیں کرسکتا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں