ڈاکٹر اصغر زیدی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ کے نئے ریکٹر مقرر

کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ (کے ایس بی ایل) نے ڈاکٹر اصغر زیدی کو ادارے کا نیا ریکٹر مقرر کردیا ہے۔
ڈاکٹر اصغر زیدی آکسفورڈ سے تعلیم یافتہ ماہرِ معاشیات ہیں اور انہیں تدریس، عوامی پالیسی اور ادارہ جاتی قیادت کے شعبوں میں تین دہائیوں سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔
وہ اس سے قبل یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) میں پرووسٹ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
اس کے علاوہ وہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر بھی رہ چکے ہیں جبکہ سیول نیشنل یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ساؤتھمپٹن اور لندن اسکول آف اکنامکس جیسے عالمی اداروں سے بھی وابستہ رہے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر زیدی کا پیشہ ورانہ سفر کردار پر مبنی قیادت، علمی معیار اور معاشرتی اثر پذیری کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
Load/Hide Comments




