ہتک عزت کیس، سپریم کورٹ میں بانیٔ پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

ہتک عزت کیس، سپریم کورٹ میں بانیٔ پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے ہتکِ عزت کے کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 31 مارچ کو کیس کی سماعت کرے گا۔

بینچ میں جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل ہیں۔

بانیٔ پی ٹی آئی نے ہتکِ عزت کیس کے ٹرائل میں شواہد ریکارڈ کرنے کے عمل پر اعتراض اٹھا رکھا ہے۔

واضح رہے کہ پاناما کیس کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی نے شہباز شریف پر 10 ارب روپے کی آفر کا الزام لگایا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں