بانیٔ پی ٹی آئی کے بیٹے کا جی ایس پی پلس پر بیان افسوسناک ہے: شازیہ مری

بانیٔ پی ٹی آئی کے بیٹے کا جی ایس پی پلس پر بیان افسوسناک ہے: شازیہ مری
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری—فائل فوٹو
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری—فائل فوٹو

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے بیٹے کا جی ایس پی پلس پر بیان افسوسناک اور غیر ذمے دارانہ ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جی ایس پی پلس جیسے حساس معاملے پر غیر سنجیدہ گفتگو قومی مفاد کےخلاف ہے، ایسے بیانات سے پاکستان کی برآمدات اور عالمی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔

شازیہ مری کا کہنا ہے کہ قومی مفاد اور لاکھوں لوگوں کے روزگار کو سیاست کی نذر نہیں کیا جا سکتا، آج ذاتی سیاست کے لیے ایسے بیانات دینا قابلِ مذمت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں صدر آصف زرداری نے’پاکستان کھپے‘ کا نعرہ لگا کر اتحاد کا پیغام دیا تھا۔

 پیپلز پارٹی رہنما نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف کے بیٹے پاکستان میں نہیں رہتے مگر ہم اور ہمارے بچے یہیں رہتے ہیں، اس ملک کی ساکھ ہمارے لیے سب کچھ ہے اور باہر بیٹھ کر پاکستان کی ساکھ کونقصان پہنچانے والے بیانات دینا انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے اہلِ خانہ کو ملکی قوانین اور عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے۔

شازیہ مری نے مزید کہا ہے کہ یاد ہے بانی پی ٹی آئی نے لندن کے میئر کے انتخاب میں صادق خان کے مقابل کس کی حمایت کی تھی؟ دہرا معیار قبول نہیں، ایک طرف بیرونِ ملک سیاست اور دوسری طرف پاکستان کے مفادات پر بات کرنا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بیرونی عناصر کے ساتھ مل کر سازشیں کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں