جنگ کے باوجود ایران ورلڈکپ میچز امریکا میں ہی کھیلے گا، فیفا صدر

جنگ کے باوجود ایران ورلڈکپ میچز امریکا میں ہی کھیلے گا، فیفا صدر
جنگ کے باوجود ایران ورلڈکپ میچز امریکا میں ہی کھیلے گا، فیفا صدر

کراچی (نیوز ڈیسک) فیفا کے صدر کا کہنا ہے جنگ کے باوجود ایران ورلڈ کپ میچز امریکا میں ہی کھیلے گا،فٹبال کے ذریعے امن و یکجہتی کو فروغ دینے کی کوشش ، ایران کے میچزکا شیڈول برقرار ، پہلا میچ لاس اینجلس میں ہوگا ۔ امریکا کا سیکورٹی خدشات کا اظہار ،فیفا نے تمام ٹیموں کی شرکت یقینی قرار دی، جنگ متاثرین کیلئے ایرانی ٹیم نے خراج عقیدت پیش کیا ۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فیفا کے صدر جیانی انفانتینو نے کہا ہے کہ ایران اپنے فیفا ورلڈ کپ 2026کے میچز امریکا میں ہی شیڈول کے مطابق کھیلے گا اور امریکا اسرائیل جنگ کے باوجود ٹورنامنٹ متاثر نہیں ہوگا۔ ایران کی فٹبال فیڈریشن نے اس سے قبل جنگ کے باعث میچز کو میکسیکو منتقل کرنے پر بات چیت کی تصدیق کی تھی، تاہم فیفا نے واضح کیا کہ میچز قرعہ اندازی کے مطابق ہی ہوں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں