بیجنگ میں اسحاق ڈار اور وانگ ای کی ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

بیجنگ میں اسحاق ڈار اور وانگ ای کی ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
---فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب وانگ ای سے بیجنگ میں اہم ملاقات کی ہے جس میں پاک چین دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتِ حال اور عالمی امن سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے مشرقِ وسطیٰ اور مغربی ایشیاء کی موجودہ صورتِ حال پر پاکستان کی سفارتی کوششوں سے چینی قیادت کو آگاہ کیا اور پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے حالیہ اجلاس کا بھی ذکر کیا۔

دونوں رہنماؤں نے خلیج اور مشرقِ وسطیٰ میں امن کی بحالی کے لیے 5 نکاتی اقدام کے آغاز پر اتفاق کیا جبکہ علاقائی کشیدگی کے ترقی پزیر ممالک کی معیشت اور سماج پر پڑنے والے منفی اثرات پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

چین نے خطے میں پاکستان کے فعال سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت اعلیٰ معیار کی ترقی اور اسٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔ 

ملاقات میں پاک چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر اعلیٰ سطح کے روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر افغانستان کی صورتِ حال اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا جبکہ دونوں ممالک نے باہمی رابطے اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں