کراچی سمیت سندھ بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے

کراچی سمیت سندھ بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی سمیت سندھ بھر میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج کھل گئے۔

کفایت شعاری مہم کے تحت 15 روزہ تعطیلات کے بعد سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل بحال ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت نے آج سے فزیکل کلاسز کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا تھا کہ اسکول، کالجز اور جامعات میں تدریسی عمل آج سے بحال ہو رہا ہے، آن لائن کلاسز کے بجائے فزیکل کلاسز ہوں گی، صوبے میں ہفتے کے دن تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ تعلیمی ادارے جاری بحران کے پیش نظر 16 مارچ کو حکومت کی کفایت شعاری اقدامات کے تحت بند کیے گئے تھے۔

دوسری جانب پنجاب، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بھی سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ہیں، ہفتے میں 5 دن فزیکل کلاسز ہوں گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں