پنک ٹیکسی خواتین چلائیں گی، ان میں سفر بھی خواتین کرینگی: شرجیل میمن

پنک ٹیکسی خواتین چلائیں گی، ان میں سفر بھی خواتین کرینگی: شرجیل میمن
صوبائی وزیر شرجیل میمن — فائل فوٹو
صوبائی وزیر شرجیل میمن — فائل فوٹو 

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ ٹیکسی میں سفر کرنے والی خواتین ہراسانی کی شکایت کرتی ہیں، پنک ٹیکسی خواتین چلائیں گی اور ان میں سفر بھی خواتین کریں گی۔

شرجیل میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای وی پنک اسکوٹی کا مقصد خواتین کو بااختیار کرنا ہے، سندھ حکومت خواتین کو پنک اسکوٹی مفت فراہم کر رہی ہے، کوئی اور صوبہ خواتین کو مفت پنک اسکوٹی فراہم نہیں کر رہا۔

اُنہوں نے کہا کہ 20 ہزار خواتین نے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے اپلائی کیا ہے، حکومت خواتین کو مفت ڈرائیونگ لائسنس اور تربیت فراہم کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکٹرک بسیں بھی کامیابی سے چل رہی ہیں اور مزید آ رہی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ حکومتوں کی اولین ترجیح نوکریاں فراہم کرنا ہونا چاہیے، دھابیجی اکنامک زون میں سرمایہ کاروں کو کہتے ہیں کہ سرمایہ کاری کریں کیونکہ جب صعنتیں بڑھیں گی تو روزگار بڑھے گا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ای وی ٹیکنالوجی کو فروغ دینا چاہیے، دھابیجی اکنامک زون میں ای وی کی مینوفیکچرنگ لگائی جائیں، صدر زرداری نے چین کے دورے پر بھی یہ بات کی کہ پاکستان میں ای وی میں انویسٹمنٹ کریں اور پاکستان میں مزید انڈسٹریز لگائی جائیں۔

اُنہوں نے کہا کہ دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں، تیل کی قیمتوں کا اثر سب پر آتا ہے، دودھ مہنگا ہوا، مزید کچھ چیزیں مہنگی ہونی ہیں، صدر ہاؤس میں بھی اس حوالے سے میٹنگ ہوئی کہ مہنگائی ہوئی تو لوگوں کو کیسے ریلیف دینا ہے۔

شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ اچھے برے حالات میں کوشش کرنی چاہیے کہ ملک پر بات نہ آئے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں