مکان کی دیوار گرنے سے 2 کمسن بہنیں جاں بحق

مکان کی دیوار گرنے سے 2 کمسن بہنیں جاں بحق
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے گاؤں لنگڑیال میں مکان کی دیوار گر گئی۔

پولیس کے مطابق ملبے تلے دب کر 2 کمسن بہنیں جاں بحق ہو گئیں جبکہ والد، والدہ اور ایک بچی زخمی ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر حویلیاں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والی بہنوں کی شناخت 14 سالہ نایاب اور 10 سالہ فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث مکان کی دیوار بوسیدہ ہو گئی تھی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں