پاک چین مشترکہ بحری مشق سی گارڈین 4، پی این ایس تیمور نے چینی جہاز کا استقبال کیا

پاک چین مشترکہ بحری مشق سی گارڈین 4، پی این ایس تیمور نے چینی جہاز کا استقبال کیا
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

پاک چین مشترکہ بحری مشق سی گارڈین 4 کا کراچی میں انعقاد کیا گیا۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بحری مشق 25 مارچ تا یکم اپریل تک منعقد ہوئی، مشق میں 5 روزہ کراچی پورٹ کا دورہ اور شمالی بحیرہ عرب میں 2 روزہ سی فیز شامل تھی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق پورٹ وزٹ میں پی این ایس تیمور نے پی ایل اے نیوی کے جہاز ڈاقنگ کا استقبال کیا، وفود کے تبادلے اور نیول تنصیبات کا دورہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سمندری چیلنجز پر پیشہ ورانہ تبادلہ خیال اور ینگ آفیسرز کا پہلا سیمینار بھی منعقد ہوا۔  

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اہم مشقوں میں کثیر الجہتی خطرات کے خلاف فضائی دفاعی مشقیں شامل ہیں، پاک بحریہ کی آبدوز کے ساتھ آپریشنز، روایتی جنگی مشقیں اور لائیو گنری فائرنگ شامل ہیں۔  

آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں آپریشنل اور حربی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنایا گیا۔  

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے اختتام پر بحیرہ عرب میں مشترکہ پٹرولنگ کی گئی، اس موقع  پر دونوں بحری افواج نے علاقائی سمندری سلامتی اور استحکام کے عزم کا اعادہ کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں