عید کے چاند کے جلدی اعلان سے متعلق درخواست نمٹادی گئی

عید کے چاند کے جلدی اعلان سے متعلق درخواست نمٹادی گئی
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عید کا چاند دیکھنے کے بعد جلدی اعلان کا حکم دینے کی شہری کی درخواست نمٹا دی۔

عدالت عالیہ اسلام آباد کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس کی سماعت کی اور درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ کو نوٹس سے کوئی پریشانی تو نہیں ہوئی۔

درخواست گزار نے جواب دیا کہ نہیں مجھے کوئی پریشانی نہیں ہوئی، جس مشین سے چاند دیکھا گیا وہ الٹی لگی ہوئی تھی۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ میرے پاس چاند دیکھنے کے واقعے کی ویڈیو موجود ہے، جس موبائل فون میں وہ ویڈیو ہے وہ باہر رکھا ہوا ہے۔

اس پر چیف جسٹس نے سوال اٹھایا کہ اس سے کوئی نقصان یا مسئلہ تو نہیں ہوا اگر مشین الٹی تھی تو؟

عدالت نے عید کا چاند دیکھنے کے بعد جلدی اعلان کا حکم دینے کیلئے شہری کی درخواست نمٹادی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں