بھارت، آسام میں نئی حلقہ بندیاں، مسلم نمائندگی کم کرنیکی سازش بے نقاب

بھارت، آسام میں نئی حلقہ بندیاں، مسلم نمائندگی کم کرنیکی سازش بے نقاب
بھارت، آسام میں نئی حلقہ بندیاں، مسلم نمائندگی کم کرنیکی سازش بے نقاب

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کے علاقے آسام میں نئی حلقہ بندیوں میں مسلم نمائندگی کم کرنیکی سازش کا انکشاف ہوا ہے، 126نشستوں میں سے مسلم اکثریتی حلقے تقریباً 35سے کم ہو کر 20رہ گئے، اس معاملے پر سیاسی تنازع میں شدت آگئی ، بی جے پی پر اکثریتی سیاست،مسلم ووٹ تقسیم کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں،انتخابات 9اپریل کو منعقد ہونگے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسام میں نئی حلقہ بندیوں کے بعد مسلم نمائندگی کم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جہاں 126 نشستوں میں سے مسلم اکثریتی حلقے تقریباً 35 سے کم ہو کر 20رہ گئے ہیں، ناقدین کے مطابق یہ تبدیلی مسلم ووٹ تقسیم کرنے کی حکمت عملی ہے جبکہ حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی نے اس الزام کو مسترد کیا ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نئی حلقہ بندی کے تحت مسلم اکثریتی علاقوں کو مختلف حلقوں میں تقسیم کر دیا گیا جس سے انتخابی اثر کم ہو گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں