بارش کے بعد موسم خوشگوار، مزید تیز بارش کا بھی امکان

بارش کے بعد موسم خوشگوار، مزید تیز بارش کا بھی امکان
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں دیر رات گئے اور علی الصبح ہونے والی بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ شہر میں آج سارا دن ہلکی اور تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔

آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، اولڈ سٹی ایم اے جناح روڈ، بفرزون، ملیر، کورنگی، ڈیفنس، شاہ فیصل کالونی، ناظم آباد اور گارڈن سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

شہر بھر میں موسم خوشگوار ہے اور تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر اور گردونواح میں بارش کی پیش گوئی کے باعث حفاظتی بنیاد پر کچھ علاقوں میں بجلی سپلائی معطل کی جاسکتی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بارش رکنے اور فیلڈ ٹیموں سے کلیئرنس کے بعد سپلائی بحال کی جاتی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں