تہران کو کمزور کرنے کی جنگ الٹی پڑ سکتی ہے، تجزیہ
دبئی( نیوز ڈیسک)ایران کو توڑنے یا اس کے خلاف جنگ کے نتیجے میں تہران کو بظاہر کمزور کرنے کی کوشش الٹی پڑ سکتی ہے جس سے ایرانی نظام مزید مضبوط ہو سکتا ہے جبکہ خلیج فارس کے عرب ممالک سکیورٹی کے سنگین خطرات اور بے پناہ معاشی نقصانات کے سامنے بے نقاب ہو سکتے ہیں۔ ایران کی مضبوطی اور تہران کے موقف کے حوالے سے ماہرین کا ماننا ہے کہ دباؤ کے تحت ایرانی نظام ٹوٹنے کے بجائے مزید سخت اور یکجا ہو سکتا ہے، کیونکہ اس کے پاس متوازی ادارے ہیں جو بحران میں دوبارہ فعال ہو جاتے ہیں۔اسٹریٹجک جنگ میں ایران میں براہ راست فتح کے بجائے معاشی طور پر مخالفین کو تھکانے کی پالیسی اپنا سکتا ہے۔ جنگ کے نتیجے میں ایرانی حکومت کمزور بھی پڑتی ہے،اس سے بڑی تباہی کا امکان ہے اور یہ علاقائی استحکام کی بجائے ایک طویل افراتفری، خانہ جنگی اور مسلح ملیشیاؤں کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتی ہے جو خطے کے لیے بدترین منظر نامہ ہوگا۔




